سورۃ الفاتحہ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
Al-ḥamdu lillāhi rabbil-‘ālamīn(a).
تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے
📝 حاشیہ
١) اللہ سبحانه وتعالى کو تمام جہانوں کا رب (پروردگار) کہا جاتا ہے کیونکہ وہی ہے جس نے اپنی تمام مخلوقات کو پیدا کیا، ان کی پرورش کی، انہیں پالا، ان کے معاملات کی تدبیر کی، ان کا انتظام سنبھالا، اور انہیں رزق دیا، اور اس کے علاوہ ان کی تمام ضروریات پوری کیں۔
تمام آیات 7 آیات