سورۃ الانشقاق
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ
Yā ayyuhal-insānu innaka kādiḥun ilā rabbika kadḥan fa mulāqīh(i).
اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے
📝 حاشیہ
٧٥١) اس دنیا میں انسان، خواہ اسے شعور ہو یا نہ ہو، اپنے رب کی طرف سفر میں ہے۔ وہ یقیناً اپنے رب سے ملے گا تاکہ اپنے برے اور بھلے اعمال کا بدلہ پا سکے۔
تمام آیات 25 آیات