سورۃ ابراہیم
وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ دَآئِبَيْنِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ
Wa sakhkhara lakumusy-syamsa wal-qamara dā'ibaīn(i), wa sakhkhara lakumul-laila wan-nahār(a).
جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخر کیا
📝 حاشیہ
٣٨٩) اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کو کائنات میں اپنے قوانین کے تحت مسخر کر رکھا ہے جس کی وجہ سے زمین مسلسل سورج کے گرد چکر لگاتی ہے (جو بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے سورج زمین کے گرد گھوم رہا ہو) اور چاند مسلسل زمین کے گرد چکر لگاتا ہے، نیز زمین اپنے محور پر مسلسل گردش کرتی ہے جس سے دن اور رات کا ہیر پھیر ظاہر ہوتا ہے۔