سورۃ الزخرف
وَقَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَ ٱلسَّاحِرُ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ
Wa qālū yā ayyuhas-sāḥirud‘u lanā rabbaka bimā ‘ahida ‘indak(a), innanā lamuhtadūn(a).
ہر عذاب کے موقع پر وہ کہتے، اے ساحر، اپنے رب کی طرف سے جو منصب تجھے حاصل ہے اُس کی بنا پر ہمارے لیے اُس سے دعا کر، ہم ضرور راہ راست پر آ جائیں گے
📝 حاشیہ
٦٨٠) انہوں نے "جادوگر" کا لفظ توہین کی غرض سے استعمال نہیں کیا تھا، بلکہ عزت دینے کے لیے کیا تھا کیونکہ وہ جادو کے علم کو بہت بڑا اور معزز سمجھتے تھے۔
تمام آیات 89 آیات