سورۃ ہود
وَلَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِىٓءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ
Wa lammā jā'at rusulunā lūṭan sī'a bihim wa ḍāqa bihim żar‘aw wa qāla hāżā yaumun ‘aṣīb(un).
اور جب ہمارے فرشتے لوطؑ کے پاس پہنچے تو اُن کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا کہ آج بڑی مصیبت کا دن ہے
📝 حاشیہ
٣٦٠) حضرت لوط علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے ان فرستادوں (فرشتوں) کی آمد پر سخت پریشان اور مغموم ہوئے کیونکہ وہ خوبصورت نوجوانوں کے روپ میں آئے تھے، جبکہ لوط علیہ السلام کی قوم ہم جنس پرستی کے لیے خوبصورت نوجوانوں کو شدید پسند کرتی تھی۔ آپ نے محسوس کیا کہ آپ ان مہمانوں کو اپنی قوم کے شر سے بچانے کی طاقت نہیں رکھتے۔