سورۃ الفرقان
وَإِذَآ أُلْقُوا۟ مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا۟ هُنَالِكَ ثُبُورًا
Wa iżā ulqū minhā makānan ḍayyiqam muqarranīna da‘au hunālika ṡubūrā(n).
اور جب یہ دست و پا بستہ اُس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے
📝 حاشیہ
٥٢٦) وہ ہلاکت اور موت کی تمنا کریں گے تاکہ اس بہت بڑے عذاب سے چھٹکارا پا سکیں، یعنی جہنم کا عذاب جس کی گرمی شدید ہے، جہاں انہیں طوق و سلاسل میں جکڑ کر بہت تنگ جگہ پر پھینک دیا جائے گا جیسا کہ اس آیت میں نقشہ کھینچا گیا ہے۔
تمام آیات 77 آیات