سورۃ الفرقان
قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَكَ مَا كَانَ يَنۢبَغِى لَنَآ أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَآءَ وَلَـٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَكَانُوا۟ قَوْمًۢا بُورًا
Qālū subḥānaka mā kāna yambagī lanā an nattakhiża min dūnika min auliyā'a wa lākim matta‘tahum wa ābā'ahum ḥattā nasuż-żikr(a), wa kānū qaumam būrā(n).
وہ عرض کریں گے "پاک ہے آپ کی ذات، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولا بنائیں مگر آپ نے اِن کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامانِ زندگی دیا حتیٰ کہ یہ سبق بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے"
📝 حاشیہ
٥٢٧) جب ان کو ان کے معبودوں یعنی فرشتوں، حضرت عزیر، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بتوں سمیت اکٹھا کیا جائے گا، اور جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان معبودوں سے سوال فرمائے گا کہ کیا انہوں نے ان لوگوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود ہی سیدھے راستے سے بھٹک گئے تھے، تو وہ معبود جواب دیں گے کہ ہمارے لیے خود یہ زیب نہیں دیتا تھا کہ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کسی اور کی عبادت کریں، چہ جائیکہ ہم دوسروں کو اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کا حکم دیتے۔