سورۃ الفرقان
يَوْمَ يَرَوْنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا
Yauma yaraunal-malā'ikata lā busyrā yauma'iżil lil-mujrimīna wa yaqūlūna ḥijram maḥjūrā(n).
جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گے وہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہوگا، چیخ اٹھیں گے کہ پناہ بخدا
📝 حاشیہ
٥٢٨) یہ ایک ایسا جملہ ہے جو اہل عرب عام طور پر کسی دشمن کے سامنے آنے یا کسی ناگزیر آفت کے وقت بولا کرتے تھے۔ اس جملے کا مطلب ہے کہ 'اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس خطرے کو مجھ سے دور رکھے'۔
تمام آیات 77 آیات