سورۃ القصص

إِنَّ ٱلَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ لَرَآدُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ ۚ قُل رَّبِّىٓ أَعْلَمُ مَن جَآءَ بِٱلْهُدَىٰ وَمَنْ هُوَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ

Innal-lażī faraḍa ‘alaikal-qur'āna larādduka ilā ma‘ād(in), qur rabbī a‘lamu man jā'a bil-hudā wa man huwa fī ḍalālim mubīn(in).

اے نبیؐ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے اِن لوگوں سے کہہ دو کہ "میرا رب خُوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھُلی گمراہی میں کون مُبتلا ہے"

📝 حاشیہ
٥٦٩) لوٹنے کی جگہ (معاد) سے مراد مکہ مکرمہ ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فاتح بن کر مکہ واپس لوٹیں گے۔ یہ واقعہ آٹھویں سالِ ہجری میں مکہ کی فتح کے وقت پیش آیا۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات میں سے ایک ہے۔

تمام آیات 88 آیات
آج ہی پڑھنا شروع کریں

قرآن پڑھنا اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔ Quran Today آپ کو پریشانیوں کے بغیر پڑھنا جاری رکھنے میں مدد کرتا ہے، ایک آسان، تیز، نجی اور آرام دہ تجربے کے ساتھ۔