سورۃ الانعام
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَكُم مِّن نَّفْسٍ وَٰحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ
Wa huwal-lażī ansya'akum min nafsiw wāḥidatin fa mustaqarruw wa mustauda‘(un), qad faṣṣalnal-āyāti liqaumiy yafqahūn(a).
اور وہی ہے جس نے ایک متنفس سے تم کو پید ا کیا پھر ہر ایک کے لیے ایک جائے قرار ہے اور ایک اس کے سونپے جانے کی جگہ یہ نشانیاں ہم نے واضح کر دی ہیں اُن لوگوں کے لیے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں
📝 حاشیہ
٢٥٤) بعض مفسرین کے مطابق "مستقر" (ٹھہرنے کی جگہ) سے مراد باپ کی پشت ہے اور "مستودع" (سپرد کرنے کی جگہ) سے مراد ماں کا رحم ہے۔ جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ "مستقر" سے مراد انسان کی زندگی کے دوران زمین کی سطح ہے اور "مستودع" سے مراد انسان کی موت کے بعد زمین کا پیٹ (قبر) ہے۔