سورۃ الاعراف

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُمَا صَـٰلِحًا جَعَلَا لَهُۥ شُرَكَآءَ فِيمَآ ءَاتَىٰهُمَا ۚ فَتَعَـٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ

Falammā ātāhumā ṣāliḥan ja‘alā lahū syurakā'a fīmā ātāhumā, fa ta‘ālallāhu ‘ammā yusyrikūn(a).

مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی اِس بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھیرانے لگے اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

📝 حاشیہ
٣٠٠) مشرکین کے نزدیک ان کے بچوں کی پیدائش محض اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فضل و کرم ہی نہیں تھی، بلکہ ان بتوں کی برکت کا نتیجہ بھی تھی جن کی وہ پوجا کرتے تھے۔ اسی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے نام عبدالعزیٰ (عزیٰ کا بندہ)، عبدمنات (منات کا بندہ)، عبدشمس (سورج کا بندہ) وغیرہ رکھتے تھے۔

تمام آیات 206 آیات
آج ہی پڑھنا شروع کریں

قرآن پڑھنا اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔ Quran Today آپ کو پریشانیوں کے بغیر پڑھنا جاری رکھنے میں مدد کرتا ہے، ایک آسان، تیز، نجی اور آرام دہ تجربے کے ساتھ۔