سورۃ النساء
وَإِن مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِۦ قَبْلَ مَوْتِهِۦ ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا
Wa im min ahlil-kitābi illā layu'minanna bihī qabla mautih(ī), wa yaumal-qiyāmati yakūnu ‘alaihim syahīdā(n).
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو اُس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لے آئے گا اور قیامت کے روز وہ ان پر گواہی دے گا
📝 حاشیہ
١٨٦) اس آیت کے مطابق، ہر یہودی اور عیسائی، اپنی سکراتِ موت (جانکنی) کے وقت، اس بات پر ایمان لے آئے گا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کے رسول ہیں اور اللہ کے بیٹے نہیں ہیں، لیکن اس وقت ان کا یہ ایمان لانا ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔