سورۃ آل عمران
يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ لِمَ تُحَآجُّونَ فِىٓ إِبْرَٰهِيمَ وَمَآ أُنزِلَتِ ٱلتَّوْرَىٰةُ وَٱلْإِنجِيلُ إِلَّا مِنۢ بَعْدِهِۦٓ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
Yā ahlal-kitābi lima tuḥājjūna fī ibrāhīma wa mā unzilatit-taurātu wal-injīlu illā mim ba‘dih(ī), afalā ta‘qilūn(a).
اے اہل کتاب! تم ابراہیمؑ کے بارے میں ہم سے کیوں جھگڑا کرتے ہو؟ تورات اور انجیل تو ابراہیمؑ کے بعد ہی نازل ہوئی ہیں پھر کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
📝 حاشیہ
٩٥) یہودی اور عیسائی دونوں ہی یہ دعویٰ کرتے تھے کہ نبی ابراہیم علیہ السلام ان کے گروہ سے تھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اس دعوے کی تردید اس دلیل سے فرمائی کہ نبی ابراہیم علیہ السلام ان دونوں سے پہلے تشریف لائے تھے۔