سورۃ آل عمران
هَـٰٓأَنتُمْ هَـٰٓؤُلَآءِ حَـٰجَجْتُمْ فِيمَا لَكُم بِهِۦ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَآجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِۦ عِلْمٌ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
Hā antum hā'ulā'i ḥājajtum fīmā lakum bihī ‘ilmun falima tuḥājjūna fīmā laisa lakum bihī ‘ilm(un), wallāhu ya‘lamu wa antum lā ta‘lamūn(a).
تم لوگ جن چیزوں کا علم رکھتے ہو اُن میں تو خوب بحثیں کر چکے، اب ان معاملات میں کیوں بحث کرنے چلے ہو جن کا تمہارے پاس کچھ بھی علم نہیں اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے
📝 حاشیہ
٩٦) جن باتوں کا اہلِ کتاب کو علم تھا، وہ نبی موسیٰ علیہ السلام، نبی عیسیٰ علیہ السلام اور نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تھیں۔ ٩٧) اور جس بات کا اہلِ کتاب کو علم نہیں تھا، وہ نبی ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں تھی۔