سورۃ البقرہ
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ ٱللَّهِ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
Innal-lażīna āmanū wal-lażīna hājarū wa jāhadū fī sabīlillāh(i), ulā'ika yarjūna raḥmatallāh(i), wallāhu gafūrur raḥīm(un).
بخلا ف اِس کے جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا گھر بار چھوڑا اور جہاد کیا ہے، وہ رحمت الٰہی کے جائز امیدوار ہیں اور اللہ ان کی لغزشوں کو معاف کرنے والا اور اپنی رحمت سے انہیں نوازنے والا ہے
📝 حاشیہ
٦٣) عام معنوں میں "جہاد" سے مراد اپنی تمام تر صلاحیتوں، خواہ مال ہو یا جان، کو اللہ سبحانہ و تعالی کے دین کی سربلندی کے لیے، خالص اور سچی نیت کے ساتھ اللہ سبحانہ و تعالی کی رضا کے لیے وقف کرنا (صرف کرنا) ہے۔